اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پمز کے نرسنگ کالج میں داخلوں میں انتظامی بے ضابطگیاں ثابت ہو گئیں،انکوائری کمیٹی کے مطابقپمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نرسنگ کالج کی ایڈمنسٹریشن کنٹرول کرنے میں ناکام رہےپمز کے ڈین ڈاکٹر رضوان تاج بھی کالج داخلوں میں بے ضابطگیوں میں برابر کے شریک قرار ہیں،ای ڈی پمز نے نرسنگ کالج کی پرنسپل کو ریٹائرمنٹ کے بعد غیر قانونی پراسس کرنے کی اجازت دی پمز کے نرسنگ کالج میں میرٹ کے خلاف اور کوٹہ کو غلط استعمال کر کے داخلے کئے گئے،وزارت صحت کی تین رکنی کمیٹی نے ای ڈی پمز۔ڈین پمز۔اور پرنسپل نرسنگ کالج کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کر دی ،اےبی این نے 11 دسمبر کو خبر بریک کی تھی کہ پمز کے نرسنگ کالج کے داخلوں میں خلاف میرٹ داخلے کئے گئے۔
