اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پمز کے ائیر کنڈیشن سسٹم کی اپ گریڈشن کا پراجیکٹ ،پی سی ون کی رویژن میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے،قومی خزانے کو 532 ملین کا ٹیکہ متوفعی ظہیر یونس کے جعلی دستخط سے منظور کرائے جانے کا انکشاف ،پراجیکٹ کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ انجنئیر ظہیر یونس کمپنی کو مئی 2018 میں چھوڑ چکے تھے ،پی سی ون رویژن دستاویزات پر 23 اپریل 2022 کو ظہیر یونس کے جعلی دستخط موجود ہے،فیملی ذرائع کے مطابق متوفی ظہیر یونس کینسر کے باعث 2021 میں انتقال کر گئے تھے ،پمز انتظامیہ کی جانب سے بی او کیو فراہم نہ کرنے پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اپگریڈیشن آف HVAC سسٹم اینڈ الائیڈ سروسز پمز کا دو سالہ منصوبہ پروجیکٹ ساڑھے چار سال گزرنے کےباوجود بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا7 سو پچیس ملین کا کنٹریکٹ دو بار ریوائز ہو کے 12سو 57 ملین تک جا پہنچاپروجیکٹ کو دو سال کی مدت میں اگست دوہزار اکیس میں مکمل ہو نا تھا پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن نے حالیہ پروجیکٹ وزٹ میں 25 دسمبر تک تکمیل کی ڈیڈ لائن دی تھی
