اہم خبریں

یمنی زیدی اور اسامہ خان کی فلم نایاب جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

کراچی( نیوز ڈیسک ) خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل فیچر فلم نایاب 26 جنوری کوسینما گھروں میں ریلیزکی جائیگی،نئی اردو فیچرفلم نایاب کو اپنے ٹریلراورگانوں کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی پذیرائی مل رہی ہے، فلم جمعہ 26 جنوری کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائشکیلئے پیش کر دی جائیگی،یمنی زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار اداکئے ہیں،ٹیلی وژن اسکرین پرمقبول یمنی زیدی اور اسامہ خان دونوں کی یہ پہلی فلم ہے ، یمنی زیدی نے کرکٹ کے عشق میں مبتلا لڑکی کا کردار نہایت خوبی سے ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں