اہم خبریں

دورانِ پرواز سانپ نے طیارے میں دہشت پھیلا دی

بینکاک(نیوزڈیسک)دورانِ پرواز سانپ نے طیارے میں دہشت پھیلا دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مسافروں کے سروں پر بنے ایک خانے پر سانپ رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔واقعہ تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں پیش آیا جو بنکاک سے فوکٹ جا رہی تھی۔ دورانِ پرواز ایک مسافر کی جانب سے توجہ دلائے جانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ویڈیو میں عملے کو دیکھا جا سکتا ہے جو شروع میں سانپ کو پلاسٹک کی بوتل میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن آخر میں بوتل کا استعمال کرتے ہوئے سانپ کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال دیتا ہے۔ایئر ایشیا تھائی لینڈ کے کارپوریٹ سیفٹی کے سربراہ، فول پومپوانگ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ واقعہ فلائٹ FD3015 پر پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں