ایسیکس ( نیوزڈیسک) برطانیہ کی ایک لائبریری کو 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی،ایسیکس لائبریری سروس نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ایک گاہک نے مصنف جان ویٹل کی کتاب گریٹ پرائم منسٹرز کو میننگ ٹری لائبریری کو لوٹائی۔ کتاب کو 30 جون 1979 کو لوٹایا جانا تھا،تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا کتاب کو تا خیر سے واپس کئے جانے پر کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے یا نہیں،لائبریری سسٹم کی جانب سے 2018 میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں پر لائبریری کے 4 لاکھ 42 ہزار ڈالرز سے زیادہ کی رقم جرمانے کی مد میں واجب الادا ہے۔