اہم خبریں

میدا نی علا قو ں میں دھند کا راج،متعدد موٹر ویز بند

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ملک کے میدا نی علا قو ں میں دھند کا راج، سر دی کی شدت میں بھی اضا فہ، محکمہ مو سمیا ت نے جنوری میں بارشیں نہ ہونے کی پیش گوئی کردی ،،خشک سردی اور دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بیشتر علاقوں میں جنوری بھی بھیگی بھیگی ٹھنڈ کے بغیر گزرے گا۔ نیز دھند کی وجہ سے موٹروے(M-2) کوٹ مومن تا فاروق آباد ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے ،موٹروے(M-4) عبدالحکیم تا شورکوٹ تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے موٹروے(M-5) ظاہر پیر تا أوچ شریف ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے لاھور سیالکوٹ موٹروے (M-11) مین ٹال پلازہ سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہےگاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں