اہم خبریں

پرتگال کے بوبی سے معمر ترین کتا ہونے کا اعزاز چھن گیا

لندن(نیوزڈیسک)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے معمر ترین کتے کا ریکارڈ منسوخ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعزاز پرتگال کے “بوبی “ کو حاصل تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو کتے کی اصل عمر سے متعلق شبہات لاحق تھے۔بوبی کو فروری 2023 میں دنیا کا معمر ترین کتا قرار دیا گیا تھا۔اکتوبر 2023 میں بوبی چل با تھا۔ اس کی عمر 31 سال 165 دن تھی۔بوبی پرتگالی نسل ریفیرو سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نسل کے کتوں کی اوسط عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ عام کتے کی اوسط عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ چھوٹے قد کے کتے 15 سال بھی جی لیتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کوئی کتا 20 تک جیے۔بوبی کی تاریخ پیدائش 11 مئی 1992 بتائی گئی تھی۔ بوبی نے آسٹریلوی کیٹل ڈاگ بلیوئی کا تقریباً نصف صدی پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

متعلقہ خبریں