اہم خبریں

سمال انڈسٹریز کارپوریشن کیلئے 4 کروڑ 56لاکھ 50 ہزار روپے بجٹ منظور

مظفرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر سمال انڈسٹریزکے بورڈ آف ممبرز نے کارپوریشن کا 4 کروڑ 56لاکھ 50 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا. اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان سیکرٹری صنعت وحرفت سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات، سپیشل سیکرٹری مالیات، ایم ڈی سمال انڈسٹریز کے علاوہ صدرچیمبرز آف کامرس میرپور، مظفرآباد اور صدر بنک آف اے جے کے نے شرکت کی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے ٹیوٹاسمال انڈسٹریز،سوشل و یلفیئرویمن ڈیویلپمنٹ میں اصلاحات لانے کیلئے سیکرٹری انڈسٹریز کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور سپیشل سیکرٹری مالیات پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے.کمیٹی ان اداروں میں اصلاحات تجویز کرتے ہوئے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں دستکاروں کی لسٹ فراہم کی جائے تاکہ حکومت کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کے بعد ان کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ہو سکے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت نے اخوت کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی کیلئے ۲۵کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ کارپوریشن لوکل کاٹیج انڈسٹری کی فعال کرنے کے لیے اقدامات کرے. وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو دستکاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ بے روزگاری میں کمی لائی جا سکے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپر ماشی ، قالین بانی، شال بانی، ووڈ کار ونگ کے ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنے لئے روزگار پیدا کرسںکیں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اپنی آمدن میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں