اہم خبریں

خواہش ہے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں، یمنی زیدی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ڈرامہ ’تیرے بن‘ سے شہرت پانے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنی زیدی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے لائف پارٹنر میں کیسی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں،حال ہی میں یمنی زیدی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی،لائف پارٹنر کی خوبیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یمنی زیدی نے کہا کہ ’ایک اچھا انسان ہو، دل کا بہت اچھا ہو، شارپ اورذہین ہونا چاہئے،صورت سے زیادہ سیرت کا اچھا ہونا چاہئیے اور میرے ساتھ اس کی اچھی کمپینین شپ ہو‘انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کو پسند نہیں کرتی ہیں اور ابھی انکا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ کو کون سا ہیرو پسند ہے؟‘ تو یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’مجھے ٹام کروز پسند ہیں لیکن میں انہیں ہیرو کے طور پر ہی پسند کرتی ہوں۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں‘یمنی زیدی پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔

متعلقہ خبریں