اسلام آباد(اوصاف نیوز) حکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (سفک) کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے میں ناکام رہی ہے، جو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ضروری شرط ہے، نجکاری کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی ابھی تک کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو کسی مذاکراتی معاہدے کے تحت کسی غیر ملکی کمپنی کو فروخت کیا جائیگا یا شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا،تاہم اندرون خانہ وزیرنجکاری پاکستانی ایئرلائنز کو مذاکراتی ڈیل کے تحت فروخت کرنے کا عندیہ دیتے پائے جاتے ہیں،واضح رہے کہ ڈیڈ لائن کے اندر نجکاری کے انتظامات کو مکمل نہ کرنیکی وجہ سے نگران حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد نگران کابینہ کے اختیارات ختم ہوجائینگے۔















