اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران حکومت نے عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ دینے کی تیاری کرلی،سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دبدی ،نیشنل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔سی پی پی اے نے بجلی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگ لیا۔ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔اس سے قبل نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔















