واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے جگر کا مرض (جگر پر چربی) لاحق ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جگر انسانی پیٹ کے اندر سب سے دوسرا بڑا عضو ہوتا ہے جو غذا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہ عضو کھانے کو جسم میں خون اور تقویت دینے اور انسانی فضلے میں بدلنے کے لیے تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جگر کی خرابی سے ہی نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے اور اس عضو کی بیماری دیگر متعدد بیماریوں کو بھی جنم دے سکتی ہے۔جگر کی چربی ایک عام پایا جانے والا مرض ہے جو کہ موٹاپے سمیت غیر صحت مند غذا، سگریٹ و شراب نوشی جیسی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق سب سے خطرناک جگر پر چربی شراب و سگریٹ نوشی سے ہوتی ہے، تاہم موٹاپے اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے ہونے والی چربی بھی دیگر مسائل اور خصوصی طور پر پیٹ میں درد کی شکایت کو عام کر سکتی ہے۔ماہرین نے تجویز دی کہ فاسٹ فوڈ کی غذاؤں میں شامل ایسی غذاؤں کو انتخاب کیا جائے جن میں کم چکنائی ہو اور انہیں زیادہ تلا بھی نہ گیا ہو تو جگر کی چربی بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔














