اہم خبریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 450 روپے فی تولہ اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار900 اور 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے سے تجاوزکرگیا، مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق پیر کو بھی سونے کی قیمت میں اضافے جاری رہا ۔ فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار900 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اس اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں