اہم خبریں

ریکارڈ توڑنے کیلئے 50 سال برگرکھانے والا شہری سامنے آگیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) 50 سال ایک ہی برانڈ کا برگرکھانے والا شہری سامنے آگیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل 70سالہ امریکی شہری ڈونلڈ گورسکی کا کہنا ہے کہ و ہ 1972 سے بگ میک نامی برگر کھا رہے ہیں اب تک وہ 33 ہزار سے زائد برگر کھا چکے ہیں، وہ تقریبا روآنہ ایک برگر کھاتے ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے سب سے زیادہ برگر کھانے کا ریکارڈ توڑنے کا ارادہ 1970 میں کیا تھا اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے انہیں تقریبا 50 سال برگر کھانا پڑے۔

متعلقہ خبریں