کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں فائرنگ 2 سگے بھائی قتل کردئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اتحاد ٹاؤن کے
علاقے خان محمد چوک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے ۔ مقتولین کے نعشیں قریبی اسپتال پہنچا دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ واقعہ بچوں کے تیز موٹر سائیکل چلانے سے روکنے کا نتیجہ ہے،مقتولین کی شناخت ہو گئی ہے۔ مقتولین کے و رثاء کا ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج ، پولیس نے بھی جلد گرفتاری کیلئے یاددہانی کرا دی۔