لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی نظریاتی کےچیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سےبات نہیں ہوسکتی، بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔















