کراکس(نیوزڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک وینزویلانے متبادل پیٹرو کرپٹو کرنسی منسوخ کردی ۔ یہ کرنسی 6 سال قبل لانچ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ملک کے صدر نکولا مدورو نے امریکا کی طرف سے نافذ کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پیٹرو کرپٹو کرنسی لانچ کی تھی۔اب یہ کرنسی پیر 15 جنوری سے منسوخ ہو جائے گی۔















