اہم خبریں

برطانیہ نے افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کیلئے شرائط پیش کردیں

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات اینڈریو مچل نے کہا کہ حکومت کابل میں سفارت خانہ کھولنے کی کال کا جائزہ لے رہی ہے تاہم اس وقت سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتِ حال ایسی نہیں کہ کابل میں سفارتی موجودگی آسانی سے ممکن بنائی جاسکے۔اینڈریو مچل نے کہا کہ سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے برطانیہ کا مطالبہ ہے کابل حکومت خواتین اور نسلی اقلیتوں کے لیے پالیسی بدلے، برطانوی یرغمالیوں کو رہا کرے اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل ہونے سے روکے۔اینڈریو مچل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں افغان حکومت کے لیے راہ متعین کردی گئی ہے۔ تمام برطانوی مطالبات دراصل عالمی برادری کے مطالبات ہیں۔

متعلقہ خبریں