ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے 46 معاملات میں جرمانے متعارف کرادیئے، سب سے بڑا جرمانہ 10 لاکھ درہم تک ہے،قوانین کی خلاف ورزی کے اعادے کی صورت میں لائسنس یا بزنس رجسٹریشن منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ تجارت نے 46 نئی خلاف ورزیوں کی فہرست پیش کی۔ دی فیڈرل ڈیکری لا نمبر 5 کے تحت 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔















