راولپنڈی (نیوزڈیسک)تین روز قبل ڈکیتی کے دوران برطانیہ سے آنے والے شہری کے قتل کے مقدمہ میں راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی،واقعہ میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے ملزمان کی رات گئے ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران 4 ڈکیت ہلاک، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی، پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان نے ریس کورس کے علاقہ میں برطانیہ سے واپسی پر شہری تصرف محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، برطانیہ پلٹ شہری کے ڈکیتی کے دوران قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزمان کے قبضہ سے تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد، ملزمان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے، گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی، ملزمان ایئرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے،بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں وارداتیں کرتے تھے، گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور چالان تھا، ملزمان کو قبل ازیں بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،
