اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکا پہلا میچ آج جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد کپتان بنائے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔پہلے ٹی 20 میچ کا آغاز پاکستانی وقت ک مطابق صبح 11بجکر10منٹ پر ہوگا۔ ، میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم میں بہت سے معروف چہرے شامل نہیں ہوں گے جن میں ٹخنے کی انجری کے باعث باہر ہونے والے شاداب خان کے علاوہ فاسٹ بالر حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔محمد حفیظ، عمر گل اور سعید اجمل کی آمد سمیت پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے بعد یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہیں۔محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔ سابق کپتان بابر اعظم ون ڈاؤن، فخرزمان چوتھے،افتخاراحمد پانچویں ، اعظم خان چھٹے ، عامرجمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر کھیلیں گے۔شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پہلی بار قیادت کیلئے تیارپانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
