ایودھیہ(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرایودھیہ میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کے افتتاح کے موقع پرمہمانوں کو 2 ’’خاص ڈبے‘‘ دیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 12 جنوری سے ایودھیا پہنچنے والے عقیدت مندوں کو سناتن سیوا نیاس سے بھگوان رام سے متعلق یادگاری ٹوکن بطور تحفہ دیا جائے گا۔مہمانوں کے لیے تحفہ دو ڈبوں پر مشتمل ہوگا۔ رامانندی روایت کے مطابق ایک ڈبے میں پرساد، گائے کے دودھ سے حاصل کردہ گھی سے بنا بیسن کا لڈو اور تلسی کا ایک مقدس پتہ ٓشامل ہے۔دوسرے ڈبے میں رام سے متعلق اشیاء شامل ہوں گی جیسے کہ سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران نکلنے والی مٹی، ایودھیا کی مٹی اور سریو ندی کا پانی۔اس کے علاوہ رام مندر سے وابستہ پیتل کی ایک پلیٹ اور چاندی کا سکہ ایک خاص بیگ کے ساتھ دیا جائے گا جو ان دو ڈبوں کو رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔















