تہران(نیوزڈیسک)ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ بدھ کو ہونے والے 2 دھماکوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے کہا گیا کہ خودکش حملہ آوروں میں سے ایک تاجک تھا اور دوسرے کے بارے میں بھی شبہ ہے کہ وہ بھی تاجک ہوسکتا ہے۔ ایک خودکش حملہ آور غیر قانونی طریقے سے 19 دسمبر کو ایران میں داخل ہوا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 141 زخمی ہوگئے تھے۔















