پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کی رہنےوالی 62 سالہ میری پسکیلے ریڈوکس نے کہا ہے کہ وہ اپنے یرغمالی بیٹے 32سالہ اورین کے لئے بہت پریشان ہیں۔ اس کی صحت کے بھی کچھ مسائل ہیں۔ اس لئے میں نے وزیر اعظم اسرائیل نیتن یاہو سے اپیل کی ہے یرغمالیوں کو رہائی دلوانے کے لئے جنگ بندی کریں۔ کیونکہ جنگ بندی یرغمالی عورتوں اور مردوں سب کے لئے ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ میں نے حماس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی قبول کریں یا کم از کم جنگ بندی کے قریب پہنچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا جنگ بندی ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ بچوں اور خاندانوں کے لیے بھی ۔یہی مطالبہ ہم نیتن یاہو سے کر رہے ہیں۔















