لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نمونیہ سے بچوں کی اموات کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن استپال لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔انہوں نے رواں ماہ ہونے والے بچوں کے امتحانات ملتوی اور پہلی کلاس تک کے بچوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔
