لاہور(نیوزڈیسک) معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا۔پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ پرمیش اڈیوال نے عمرہ کے دوران اپنی دعا کی تصاویراور ویڈیوز آفیشل انسٹاگرام پر اَپ لوڈ کی۔پرمیش اڈیوال نے اپنا اسلامی نام ’محمد‘ رکھ لیا۔ انسٹا ویڈیو پوسٹ میں عاطف اسلم کی مقبول قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کے چند سطور شامل ۔پاکستانی ہدیات کار پرمیش اڈیوال کے پروجیکٹس میں فلک شبیر کے گانے ’یار ملا دے‘ اور بلی ایکس کے وائرل ہٹ گانے ’جیتنی پنجابی‘ شامل ۔کئی پاکستانی ڈراموں سمیت سُپر اسٹار مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے گانوں کی بھی ہدایتکاری کی۔