اہم خبریں

باپ بیٹی کی دلچسپ واٹس ایپ چیٹ وائرل

بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی خاتون اور انکے والد کے درمیان مضحکہ خیز واٹس چیٹ انٹرنیٹ پر وائرل ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آنوی نامی خاتون نے حال ہی میںایکس پر اپنے والد کے ساتھ مزاحیہ واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جہاں وہ غلط انگریزی لفظ کے استعمال پر آنوی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔آنوی نے @whyanviwhy کے نام سے اپنے اکاؤنٹ پر واٹس ایپ چیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد ان کی انگریزی درست کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایک انگلش میڈیم اسکول میں پڑھا کر اپنا پیسہ ضائع کرنے پر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ جس پر خاتون نے کیپشن میں لکھا کہ “میرے والد کو کیا ہوگیا ہے؟”چیٹ کے آغاز میں والد بیٹی کو اس کے اکاؤنٹ میں 40 ہزارروپے ڈیپازٹ بارے آگاہ کرتے ہیں۔ پھر وہ آنوی سے تصدیق کرنے کو کہتے ہیں جس پر آنوی انگریزی میں جواب دیتی ہیں Yes, found (جی ڈھونڈ لیا)۔ ان کے والد ہنسنے کا اموجی بھیجتے ہیں اور انگریزی درست کرواتے ہوئے کہتے ہیں received (موصول ہوگئے۔والد پھر مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں، ’انگلش میڈیم میں پیسہ برباد کیا ہے میرا‘۔ آنوی نے ایکس پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور تب سے اس پوسٹ کو تقریباً ایک لاکھ ویوز اور 19 ہزارسے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں