جدہ (نیوزڈیسک) وزیر سمرتی ایرانی کی قیادت میں بھارتی وفد کامدینہ منورہ کا دورہ ۔سعودی حکام نے پہلی بار کسی غیر مسلم وفد کو خصوصی درخواست پر مدینہ منورہ کا دورہ کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہوئی جو 11 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 80 سے زیادہ ممالک کے وزرا اور عہدیدار شرکت کر یں گے۔اس کانفرنس کے پیش نظر بھارتی وزیر اقلیت سمرتی ایرانی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور دیگر اعلیٰ حکام سعودی عرب کے دو روزہ دورےپر ہیں۔ سعودی حکام نے پہلی بار بھارتی وفد کو مسجد نبویﷺ کا دورہ بھی کروایا گیا جس کی تصدیق خود سمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف پوسٹ شیئر کیں ۔ احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت بھی کی اور ساتھ میں چند تصاویر بھی شیئر کیں۔سمرتی ایرانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے وفد میں ایک اور خاتون وزیر نروپما کوٹرو بھی شامل تھیں، دونوں خاتون وزرا نے ان مقدس جگہوں کے دورے کے موقع پر ساڑھی اور شلوار قمیض زیب تن کیا۔واضح رہے کہ غیر مسلموں کو 2021 تک مدینے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی جس کے بعد قوانین میں نرمی کے باعث وہ شہر کے وسط میں مسجد نبویﷺ کے اطراف تک جا سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی کا دورہ، بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے دو دن بعد ہوا ہے۔اس کے تحت نئی دہلیکیلئے اس سال کے سالانہ حج کیلئے 1 لاکھ 75 ہزار 25 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق دوطرفہ حج معاہدے 2024 پر جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دستخط کیے گئے۔
Undertook a historic journey to Madinah today, one of Islam’s holiest cities included a visit to the periphery of the revered Prophet’s Mosque, Al Masjid Al Nabwi, the mountain of Uhud, and periphery of the Quba Mosque – the first Mosque of Islam. The significance of the visit to… pic.twitter.com/WgbUJeJTLv
— Smriti Z Irani (@smritiirani) January 8, 2024