اہم خبریں

خاتون جج پر حملہ کرنے والے ملزم کی پیشی کی تصویر وائرل

نیویارک(نیوزڈیسک)گزشتہ دنوں امریکا کی ایک عدالت میں ملزم کی ضمانت منظور نہ کرنے پر جج پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزم کی ضمانت خاتون جج نے منظور نہیں کی۔ جس پر ملزم نے اچانک سے جج پر حملہ کردیا اور خاتون جج کو کرسی سے گرا دیا۔ مذکورہ ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ جہاں پر اس کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ مذکورہ تصویر میں ملزم کے چہرے پر سیاہ رنگ کا ایک ماسک چڑھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے دونوں ہاتھوں پر بھی شکنجہ کسا گیا ہے جبکہ ملزم کے پورے جسم پر سنگلیوں سے جکڑا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں