ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہاہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ یہ تعداد 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حج 2024 میں 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔تمام شریک ممالک کے ساتھ حج انتظامات سے متعلق معاہدے ہوگئے ہیں.















