اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خصوصی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال فاؤنڈیشن نے پانچ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سکولوں کے تعاون سے پانچ ٹیلی کلینک کیوسک کے قیام کا اعلان کیا ۔ یہ کیوسک تمام طلباء کی اسکریننگ کریں گے اور اسکول کے احاطے میں طلباء اور اساتذہ دونوں کو ٹیلی کنسلٹیشن سپورٹ فراہم کریں گے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال فاؤنڈیشن نے اظہار کیا کہ وہ اس اقدام کو وسعت دینے کی خواہش رکھتے ہیں، جس کا مقصد اس سال کے آخر تک 50 ٹیلی کلینک کیوسک تک پہنچنا ہے۔ انشاء اللہ، یہ کوشش طلباء اور اساتذہ کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
