اہم خبریں

کویت ،قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ایک ہزارتارکین وطن گرفتار

کویت سٹی (نیوزڈیسک)کویت میں سیکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد کو اب قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کی ہدایت پر یہ سیکیورٹی مہم ملک سے غیر قانونی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔شیخ طلال الخالد نے ان مہمات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ملازمت کے قانونی طریقوں کو برقرار رکھنے کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں