جدہ (نیوزڈیسک) ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان سال2023ء میں سب سے زیادہ ’’با اثر عرب لیڈر شپ ” کا خطاب جیت کر مسلسل تیسرے سال اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ۔ایک سروے میں سعودی ولی عہد نے 366,403 ووٹ ملے جو رائے عامہ کی کل 530,399 آراء میں سے 69.3 فی صد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ سروے RT عربیہ پر 15 دسمبر کو شروع ہوا اور سات جنوری کی شام تک جاری رہا۔ یہ سروے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عرب دنیا میں مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔سروےمیں متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید 95,033 ووٹوں یا کل ووٹوں کا 17.9 فیصد لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس 20,645 ووٹوں یا شرکاء کے 3.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسلسل تیسرے سال اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ووٹنگ کے مجموعی فیصد میں کمی کی وجہ مغرب کی جانب سے دنیا بھر میں RT چینل پر لگائی گئی پابندیاں ہیں اور روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا کے ذریعے اس پر میڈیا کی پابندیاں عائد ہیں۔















