لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔مسلم لیگ ن نے آئی پی پی کی جانب سے پیش کی جانے والی 13 قومی اور 22 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی فہرست پر عملدرآمد سے معذرت کرلی تاہم قومی کی 7 سے 9 اور صوبائی کی 11 سے چودہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹی رہنماوں کے درمیان طویل ملاقات میں معاملات طے کئے گئے تاہم نواز شریف کی حتمی فیصلے کا اختیار دیدیا گیاذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، فرخ حبیب اور نوریز شکور کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ سے صاف انکار کردیا جبکہ جہانگیر ترین کو لودھراں کی جگہ ملتان سے این اے 149 کی نشست پر بات چیت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔