اہم خبریں

مودی کو مسخرہ کہنے والے مالدیپ کے 3 وزراعہدوں سے برطرف

مالے(نیوزڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا تمسخر اڑانے پر مالدیپ کے 3 وزرا معطل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے اپنے 3 نائب وزرا کو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر معطل کردیا ۔مالدیپ میں نوجوانوں کے امور کی نائب وزیر مریم شعونہ سمیت مالسا شریف اور محزوم ماجد نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد، اسرائیل کی کٹھ پتلی اور مسخرہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں