اہم خبریں

آرمی چیف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

بحرین (اے بی این نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کا ملٹری میڈل بھی دیا، آرمی چیف کی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سمیت بحرین کی اعلی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں ، ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، آرمی چیف بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی تھے،یوم تاسیس پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں