اہم خبریں

نوزل ٹینکی میں پھنسنے سے کار پٹرول فلنگ مشین کو اکھاڑ کر لے گئی

بیروت(نیوزڈیسک)ایک لاپرواہ ڈرائیور نے جنوبی لبنان میں ایک پٹرول اسٹیشن کو نقصان پہنچایا جب پٹرول فلنگ پائپ کی نوزل کار کی ٹینکی میں رہ گئی اور کار چل پڑی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار کی ٹینک میں لگی پٹرول پائپ کی نوزل کو نکالنے سے پہلے گاڑی چل پڑی اور کار پائپ اور اس کے ساتھ پٹرول فلنگ مشین کو گھیسٹ کر لے گئی۔ایک فلاحی اورغیرمنافع بخش تنظیم ’’یازا‘‘ نے ایکس اکاؤنٹ پراس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ بیان میں کہا گیا کہ ایک کار ڈرائیور جنوبی لبنان کے قصبے زراریہ کے ایک پٹرول اسٹیشن پر اپنی کار میں ایندھن کی نلی بھول گیا ہے۔ڈرائیور اپنی گاڑی میں سوار ہوا اور وہاں موجود لوگوں کی طرف سے اسے رکنے کے لیے آواز دی گئی مگر اس نے توجہ نہیں دی۔ گاڑی میں اتارنے کے دوران نلی ابھی تک اس کے ساتھ لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے پٹرول فلنگ مشین اکھڑ کر نیچے گرگئی۔

متعلقہ خبریں