لاہور(نیوزڈیسک)سماجی کارکن رابی ومعروف فنکارہ پیرزادہ نے شادی کے جوڑے میں تصاویر شیئر کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مُسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ “جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے”۔رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے “الحمدللہ” لکھا۔