کانگو (نیوزڈیسک) دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات آہستہ آہستہ اثرانداز ہونے لگے ، مشرق وسطٰیٰ سعودی عرب میں ریگستان نخلستان میں تبدیل، ایشیاء خشک سالی اور سخت سردی کی لپیٹ میں جبکہ جنوبی افریقہ کے علاقے کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں سماجی امور، انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹینگا متوشیائی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 43,750 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کانگو کے حکام سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔















