اہم خبریں

انٹی کرپشن آزادکشمیر کی بڑی کارروائی ،محکمہ مال کے4 تحصیلدار ، 2 پٹواری گرفتار

مظفرآباد (نیوزڈیسک)ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آزادکشمیر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خالصہ سرکار اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن پولیس کے پاس ریز تفتیش مقدمات میں عبوری ضمانتیں منسوخ ہونے پر تحصیلدار مظفرآباد ضمیر حسین، تحصیلدار صابر حسین حال تحصیلدار دہیر کوٹ، صدر قانون گو/نائب تحصیلدار الطاف حسین، پٹواری پرویز اعوان اور پٹواری میر ممتاز کو گرفتار کر لیا۔ مقدمات کی تفصیلات میں مقدمہ علت 392/2023بجرائم APC 7/419,420/465,474/109,34 467/468,469/471,41و دفعہ 5ضمن PCA(2)تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد مورخہ12-08-2023کو درج ہوا۔ مگر ملزمان کی جانب سے رٹ درخواستیں دائر کرنے کی وجہ سے گرفتاریاں عمل میں نہ آسکیں۔اسی طرح مقدم علت 06/2023بجرائم APC 419/420,467/468,109و5ضمن PCA(2)مورخہ 19-مارچ2023تھانہ پولیش اینٹی کرپشن درج رجسٹر کیا گیا تا ہم ملزمان عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کی وجہ سے گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی سکی تھیں۔ ہر دونوں مقدمات میں ملزمان کی تمام رٹ پٹیشنس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیرمظفرآباد نے تقریبا دو ہفتے قبل خارج کر دی تھیں جس کے بعد ملزمان نے سپیشل جج اینٹی کرپشن مظفرآباد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی تھیں۔ ہفتہ کے روز سپیشل جج اینٹی کرپشن مظفرآباد کی عدالت سے ضمانتیں منسوخ ہونے پر ملزمان کو تحت ضابطہ گرفتار کر کے 10جنوری 2024تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں ترجمان نے بتایا ہے کہ مقدمہ میں تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے اور اراضی سکینڈل میں ملوث دیگر ملزمان کے بارہ میں دریافت کی جا رہی ہے تا کہ اس سکینڈل میں ملوث تمام بد عنوان عملہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں