نئی دہلی(نیوزڈیسک)بلوم برگ میں شائع رپورٹ کے مطابق مالیاتی سکینڈل کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے اپنے ہی ہم وطن بزنس مین مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہونے کا اعزاز واپس چھین لیا۔ گوتم اڈانی پر امریکی کمپنی ہنڈن برگ نے دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد گوتم اڈانی کی مجموعی دولت میں کافی کمی واقع ہوئی تھی۔بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اس مالیاتی اسکینڈل میں گوتم اڈانی کو کلین چیٹ دیدی جس کے بعد سے صرف ایک دن میں ہی ان کی دولت میں 90 بلین ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔بلوم برگ کے بلینیئرز انڈیکس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد گوتم اڈانی کی دولت 7.7 بلین ڈالرز سے بڑھ کر 97.6 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی اور وہ ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین فرد بن گئے۔یاد رہے کہ اس مالیاتی اسکینڈل کے سامنے آنے پر اثاثوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین گیا تھا اور مکیش امبانی گزشتہ برس سے اس اعزاز پر براجمان تھے۔مکیش امبانی 97 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور کسی بھی وقت وہ گوتم اڈانی سے دوبارہ یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔