اہم خبریں

بااثر امریکی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سربراہ وین لا پیے عہدے سے مستعفی

نیویارک (نیوزڈیسک)بااثر امریکی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے)کے سربراہ وین لا پیے عہدے سے مستعفی۔ این آر اے کے چیف ایگزیکٹو کو مین ہٹن میں کرپشن سیکنڈل میں ملوث نکلے ،وین لاپیے 30 برس سے این آر اے کے چیف ایگزیکٹوکے عہدے پر فائز رہے۔کرپشن سکینڈل میں ملوث وین لاپیے نے استعفے کی وجہ صحت کی خرابی بتائی دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو برس سے قائم این آر اے امریکہ کے الیکشنز میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔این آر اے کے مستعفی چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ پیر سے چلے گا۔

متعلقہ خبریں