اہم خبریں

لوگوں کو محروم کرینگے تو دہشتگردی کی فیکٹریاں بنیں گی: مصطفیٰ کمال

کراچی ( اے بی این نیوز) پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے منشور سے متعلق کہا کہ یہ دستاویز مسائل نہیں بتا رہا، ان کا حل بھی بتا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچ رہے اور سندھ کے سندھی رہے ہیں، آج تک ہزاروں ارب روپے بلوچ وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے خرچ ہوئے، آج تک ہزاروں ارب روپے سندھی وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے خرچ ہوئے، 70 سالوں سے ہر وزیراعلیٰ سندھ میں سندھی اور بلوچستان میں بلوچ رہا ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس جو پیسے جارہے ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں، خزانے کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دے کر آپ کرپشن کرارہے ہیں، لوگوں کو محروم کریں گے تو دہشتگردی کی فیکٹریاں بنیں گی۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ سب ریاستی اداروں کے لہے ایک مسودہ تیار کیا ہے، عوام کو بوجھ سمجھنے کے بجائے ایک اثاثہ سمجھا جائے۔

متعلقہ خبریں