کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کی کمی ،پاکستان میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی پاکستان میں دالوں کی درآمد میں بڑھیں ہیں، ڈرآمدات کے ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہواگیا ہے، درآمدی پابندیوں اور ڈالر کی کمی کے باوجود پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ یعنی جولائی سے نومبر 2022 کے دوران ریکارڈ مقدار میں دالیں درآمد کی گئیں ہیں۔ امپورٹرز مزید درآمدات کا مطالبہ لیکن اسٹیٹ بینک ڈالر فراہم نہیں کررہا ۔ اس لیے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔














