کراچی (نیوز ڈیسک) مالی مسائل میں اضافہ ،زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 11 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب 230 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ملک کے مجموعی ذخائر ایک ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔















