اہم خبریں

نیوم شہر کا پہلا منصوبہ ،وادی لیجا میں جدید ترین 3 ہوٹلز پر مشتمل ریزورٹ منصوبے کا افتتاح

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے کے پہاڑی سلسلے میں بسائے گئےنئے شہر نیوم میں تین مقامات پر مشتمل سیاحتی مرکز کا افتتاح کردیا ۔اس نئے سیاحتی مرکز میں عالمی شہرت یافتہ ماہرینِ تعمیرات کے ڈیزائن تین ہوٹل شامل ہیں۔ ”لیجا“ 400 میٹر اونچے پہاڑوں میں گھری قدیم وادی ہےجہاں نیوم شہر بنایا گیا ہے ۔نئے ہوٹل کرس وان ڈوئن، شون کِلا اور ماریو کوسینیلا کے ڈیزائن کے گئے ۔ ان تینوں ہوٹلوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد سعوی عرب میں عالمی سیاحت کو تیزی سے فروغ دیا گیا ہے۔ نیوم شہر کو مکمل سیاحتی مرکز میں تبدیلی کیلئے سعودی ویژن 20230 کے تحت کام تیزی سے جاری ہے ۔لیجا کی 95 فیصد زمین عام عوام کی آمد و رفت سے محفوظ رکھی گئی ہے ۔تینوں ہوٹل مجموعی طور پر 120 بوتیک رومز کے حامل ہوں گے۔ ان ہوٹلوں کی ڈیزائننگ میں فطرت سے ہم آہنگی کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔ سیاحوں کو تفریح کیساتھ فطرت سے بھرپور ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا۔ سعودی حکومت نے اب تک مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ یہ منصوبہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی کا مظہر ہے جو سیاحت اور تفریح کو فروغ دینے کیلئے سرگرداں ہے ۔نیوم اور اسی قسم کے دیگر منصوبےمستقبل کے شاندار منصوبے جب تیل کی آمدن کا گراف گرے گا، خطیر زرِ مبادلہ کا حصول آسان بنانے کیلئے نئے منصوبے کام آئیں گے۔

متعلقہ خبریں