واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اسرائیلی وزراء کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کا بیان اشتعال انگیز ہے،امریکا اس کی مذمت کرتا ہے ۔
The United States rejects the inflammatory and irresponsible statements from Israeli Ministers Smotrich and Ben Gvir. There should be no mass displacement of Palestinians from Gaza.
— Matthew Miller (@StateDeptSpox) January 2, 2024
اس بیان کا اظہار انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ پر بم باری جاری، بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں 207 فلسطینیوں شہید ہو گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، غزہ کی 70فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ حماس کی طرف سے بھی کارروائیاں جاری ہیں مظاہمتی کارروائیوں میں حماس کا کئی اسرائیلی فوجی مارنے اور ٹینک اور گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ۔