اہم خبریں

پاکستان میں طوفانی مہنگائی ، سبزیوں کی قیمتوں کی اونچی اڑان ، عوام پریشان

اسلام آباد(نیوز دیسک)پاکستان میں طوفانی مہنگائی سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ، شہریوں کیلئے مہنگائی میں کمی کا خواب تاحال پورا نہ ہوسکا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں نیا سال شروع ہوتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافے نے شہریوں کو مزید مشکلات کا شکار کردیا۔ 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر ،2024 میں 120 روپے کلو تک پہنچ گیا۔پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 50 روپے کلو والا آلو، 80 سے 90 روپے، 500 روپے والی ادرک 800 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 250 روپے سے اوپر چلی گئی ۔ 60 روپے والی لوکی 160 روپے ، پھول گوبھی 120 ، 100 والا مٹر 200 سے 300 اور سبز مرچ کی قیمت 320 روپے سے تجاوز کرگئی۔

متعلقہ خبریں