اہم خبریں

بلوچستان گیاتو مسلح بلوچ تنظیمیں مجھ پر بھی حملہ کردیں گی،وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مسلح تنظیمیں ملک توڑنا چاہتی ہیں، نگران وزیراعظم کی لاہور میں بزنس سہولت سینٹر میں میڈیا سے گفتگو ،،کہانہ یہ 71 ہے نہ ہی بنگلہ دیش بنے گا، یہ لوگ بھارت سے پیسہ لے کر80،90 قتل کرتے ہیں، 98 فیصد بلوچ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ماحول بنادیا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان کے لوگوں کی بات نہیں سن رہے ہیں، ڈھٹائی کے ساتھ گفتگوکرنے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا، 90 ہزار افراد قتل ہوگئے، 9ملزمان کو سزا نہیں ہوئی،، جب منصب سے ہٹوں گا تو پھرکھل کربات کروں گا، مجھےطعنے نہ دیں کہ بلوچ یاد رکھیں گے، میرا بلوچوں سے 3 نسلوں کا تعلق ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے رہے ہیں آئندہ بھی کریں گے، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں، کچھ لوگ اسلام آباد کے احتجاج کو غزہ کو صورتحال سے تشبیہ دیتے ہیں،بلوچستان گیاتو مسلح بلوچ تنظیمیں مجھ پر بھی حملہ کردینگی ،ہم مسلح تنظیموں کیساتھ لڑیں گے ،،9مئی کے لوگوں سے جھگڑا ہی غیرذمہ دارانہ احتجاج کا ہے۔

متعلقہ خبریں