لاہور ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ نے میرے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے میرا ساتھ دیا،شہبازشریف کے تعاون سے ہی ملک میں ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،شہبازشریف نے مشکل حالات کا بڑی دلیری کیساتھ مقابلہ کیا،بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو پچھلی حکومت نہیں لینی چاہئے تھی،پچھلی حکومت نہ سنبھالتے تو ملک خطرے میں ڈوب جاتا،
ہم سب نے ملکر ملک کو اندھیروں سے نکالنا ہے،شہبازشریف نے میرٹ پر اپنا لوہا منوایا،شپبازشریف نے دن رات ایک کرکے ملک میں توانائی کے منصوبے مکمل کرائے،شہبازشریف نے 16 ماہ کی حکومت قبول کی۔















